پاکستان نے برطانیہ کے لئے سفری پابندیاں نرم کردیں

پاکستان نے برطانیہ کے لئے سفری پابندیاں نرم کردیں
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد ، پاکستان نے برطانیہ کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی ۔ 

حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد برطانیہ سے پاکستان آسکیں گے ۔ اس نرمی کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد بھی پاکستان آسکتے ہیں  لیکن سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ کی پابندی برقرار رہے گی ۔ 

برطانیہ سے آنے والے افراد کا پاکستان پہنچنے پر ریپڈاینٹی گن ٹیسٹ ہوگا منفی ٹیسٹ آنے والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا ۔ 

مثبت ٹیسٹ آنے والوں کا پی آر سی ٹیسٹ لیا جائے گا اور وہ ٹیسٹ نیگیٹو آنے تک قرنطینہ میں رہیں گے ۔