ثنا میر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

ثنا میر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا
کیپشن: ثنا میر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں۔ ان کا وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہو گئے اور ان کے بھی عالمی وبا کے ٹیسٹ کرا لیے گئے۔ کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا۔طارق سعید، زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہو گئے۔ پریزینٹیئر سویرا پاشا کا بھی عالمی وبا کا ٹیسٹ ہو گیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں۔ اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق کمنڑی باکس اور اطراف میں بھی سپرے کیا گیا ہے اور کمنٹیٹرز معمول کے مطابق فرائص انجام دے رہے ہیں۔