سانحہ مچھ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام

سانحہ مچھ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ کا مچھ شہدا کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ دینے کا اعلان
سورس: فوٹو/نیو نیوز

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مچھ مظاہرین کے درمیان جاری مذاکرت ناکام ہو گئے۔ مظاہرین نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہزار برادری کے جاری دھرنے میں مذاکرت کرنے کے لئے شیخ رشید پہنچے تھے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مچھ واقعہ ظلم اور زیادتی ہے اور اس پر شرمندہ ہوں جبکہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے اور شہدا کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہزارہ برادری سے درخواست کی کہ وہ شہدا کی تدفین کریں اور چند روز میں آپ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات کراوں گا۔شیخ رشید نے متاثرین سے کہا کہ آپ کوئی ایک دن تجویز کرلیں اور اسلام آباد آجائیں ۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ امن خراب کرنے والے شرپسند عناصر کو نہیں چھوڑیں گے کیونکہ حکومت نے یہ طے کر رکھا کے ملک بھر موجود شرپسند عناصر کو چُن چُن کر جہنم واصل کریں گے۔

اس موقع پر ہزارہ برداری کے بڑوں نے بھی وفاقی وزیر داخلہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔