منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کا جج صاحب سے مکالمہ

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کا جج صاحب سے مکالمہ
سورس: سکرین شارٹ

لاہور، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کردی ۔ 

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا  لیکن شہبازشریف کے وکیل اسلام آباد میں مصروفیات کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔ 

 سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یکم دسمبر کا اخبار دیکھیں چنیوٹ مائنز میں کرپشن ہوئی ہے لیکن میرے دور میں مائنز سے کروڑوں کا خزانہ نکلا تھا ۔ وہ خزانہ عوام کا ہے وہ سپریم کورٹ گئے قانون کے مطابق وہاں کام شروع کیا لیکن وہاں پر کرپشن ہوگئی اس کا ذمہ دار کون ہے ۔ 

شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ جج صاحب آپ اپنے اختیارات استعمال کریں جس پر فاضل جج نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو ضرور کریں گے  ۔ 

آپ کو بکتربند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی بھی میرے ہی حکم پر دی گئی ہے ۔ 

اس موقع پر شہبازشریف نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دیں میں اس پر قانون کے مطابق حکم جاری کروں گا ۔