جاوید اختر کو مسلم خواتین کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا

جاوید اختر کو مسلم خواتین کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: جاوید اختر کو مسلم خواتین کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا
سورس: فائل فوٹو

ممبئی:  بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر اپنے پردادا کو نازیبا کلمات کہنے والے ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑے۔

حال ہی میں بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھارتی خواتین صحافیوں نے آواز اٹھائی بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور  ٹوئٹر پر اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

83978c94fa3a56c25ef5e086bc302dff

جاوید اختر کو مسلم خواتین کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔ بلی بائی ایپ کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ ان کے پردادا کے لیے بھی لوگ نازیبا کلمات کہہ رہے ہیں۔

جاوید اختر نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کے خلاف آواز اٹھائی اسی لمحے سے چند انتہا پسندوں نے میرے عظیم پردادا کو گالیاں دینا شروع کر دی ہیں جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونے والے آزادی پسند جنگجو تھے اور ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔

مصنف کے بارے میں