ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری

ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری
کیپشن: ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ‏ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملزم عبدالقادر احسان کی یوکے حوالگی کی سمری پیش کی گئی ‏جسے منظور کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری بھیجی ‏گئی تھی۔

کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری مؤخر کر دی ‏جب کہ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی2سال کیلئےتقرری کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ‏ممبران کی تقرری کی منظوری دی۔

سی پیک اتھارٹی ،چینی وزارت ماحولیات میں مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو، رواں مالی ‏سال کے 6ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنےکی منظوری۔ ‏وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو کارکردگی سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ‏کہا وزارت خارجہ طرز پر سالانہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھیں۔.‏

وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان میں ‏تعینات سفیر پیشگی اطلاع کے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا جبکہ وزارت خارجہ کی کلیئرنس ‏کے بعد سفرا، دیگر وزرا سے ملاقات کر سکیں گے جبکہ ایسی ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب ‏سے نمائندہ بھی شریک ہو گا۔