پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ،امریکا

پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔

 نیڈ پرائس  کا   پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ  افغانستان کی موجودہ  صورتحال کو قریب سے مانیٹر کرر ہے ہیں اور  اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دہشت گرد افغانستان کی زمین نہ استعمال کر سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  نے کہا کہ  افغانستان میں خواتین کو تعلیم کی اجازت دی جانی چاہیے ،افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں ، افغانستان کی موجودہ صورتھال پر جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں