کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر 

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس 6 جنوری (بروزجمعہ) کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کر دی ہے تاہم کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بھی 6 جنوری کو ہی سماعت ہو گی۔ 
الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق 10 جنوری کو مقررہ سماعت اب 11 جنوری کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں