وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ ہوں گی

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ ہوں گی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبر و پیشی کے دوران ایک خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ کمرے میں موجود رہیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران پولیس کی سپیشل پرانچ سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی ارسلہ سلیم سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں ان کے ہمراہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز شریف کو بدھ کے دن سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔