شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا : جنوبی کوریا کا دعویٰ

شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا : جنوبی کوریا کا دعویٰ

سیول:شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے جو بلیسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل مغربی علاقے سے بخیرہ جاپان میں فائر کیا گیا ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔