جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو سوالنامہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا

جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو سوالنامہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس پر جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو سوالنامہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے شیخ حمد بن جاسم کو 22 جون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بیان ریکارڈ کرانے سے پہلے کوئی سوالنامہ نہیں دیا جائے گا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے 22 جون کو شیخ حمد بن جاسم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے خط لکھا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی 29 یا 30 جون کو دوحہ آ سکتی ہے اور تحقیقات کا عمل دوحہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہو گا۔

بیان ریکارڈ کرانے سے پہلے کوئی سوالنامہ نہیں دیا جائے گا اور تحقیقات انگریزی زبان میں کی جائیں گی۔جے آئی ٹی کے خط میں مزید کہا گیا کہ درستگی کے لیے بیان کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ بیان ریکارڈ کرانے کے دوران وکیل، اکاؤنٹینٹ یا کوئی اور شخص موجود نہیں ہو گا۔

یاد رہے جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے انٹرویو کے لیے پاکستانی سفارتخانہ تجویز کیا تاہم حماد بن جاسم نے سفارت خانہ میں آنے سے معذرت کر لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں