محکمہ موسمیات کی آج شام کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی آج شام کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور: حبس کے مارے شہریوں کے لیے خوشخبری۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کے بعد اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ابرکرم برسے گا۔

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں حبس بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری کو چھو سکتا ہے تاہم ساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں