قطر تنازع ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرگرم

قطر تنازع ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرگرم

دوحہ:قطر سعودی عرب تنازع ختم کرانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرگرم ہیں، ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،، سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد کہا کہ دلچسپ چیزیں ہورہی ہیں۔

شاہ سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کے متعلق بات چیت ہوئی، ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد سے بھی فون پر بات کی۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھاکہ امریکی صدر نے عرب رہنماوں سے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کی اہمیت اور دہشت گردی کے نظریات کو مسترد کرنے پر دوبارہ زور دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں