جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل سعودی عرب پہنچ گئے

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض : جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیریئل خلیجی ممالک کے تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب پہنچ کر اپنے ایک بیان میں زیگمار گابریئل نے کہا کہ شدت پسند تنظیموں کو مالی مدد فراہم نہ کرنے سے متعلق ایک معاہدہ کرنے سے قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تناؤ ختم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک خطے کی ایک اہم طاقت ہیں اور انہیں آپس میں مل کر رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ قطر کی حاکمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ سعودی عرب کے بعد وہ متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر بھی جائیں گے۔ برلن حکومت کا اصرار ہے کہ خلیجی ممالک کے اس بحران کو پرامن مکالمت کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔