وزیراعظم کے بچوں نے اتنی رقم کرپشن، منی لانڈرنگ کے ذریعے اکٹھی کی، عمران

وزیراعظم کے بچوں نے اتنی رقم کرپشن، منی لانڈرنگ کے ذریعے اکٹھی کی، عمران

چترال: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاہتے ہیں پاکستان میں بھی خواتین اپنا کردار ادا کریں اور رکن اسمبلی فوزیہ کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے چترال کے لوگوں کی بہتر انداز میں نمائندگی کی ہے اور اسمبلی میں موجود بہت سے مردوں سے اچھا کردار ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:'ن لیگ والے جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایا گیا جشن جلد بھول گئے'

ان کا مزید کہنا تھا سب سےزیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں اور اس وقت پاکستان میں صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ کراچی پاکستان کا امیر شہر ہے  لیکن پینے کا پانی نہیں۔ شہریوں کو صاف پانی  فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب ہو رہا ہے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہو گئے۔ پاکستان میں ہر مسئلے کے پیچھے کرپشن ہے اور ہمارے حکمران کمیشن کے لیے کوئلہ اور فرنس آئل کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ قرضے واپس کرنے کے لئے ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

e170f9f382cd0550af5d005268855729

 اس سے پہلے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوال کیا کہ نواز شریف کے بچوں نے تیزی سے اتنی دولت کس فارمولے کے تحت اکٹھی کی۔

خان صاحب نے اس کا جواب بھی خود ہی دے دیا کہتے ہیں وزیراعظم کے بچوں نے بچوں نےاتنی رقم کرپشن، منی لانڈرنگ کے ذریعے اکٹھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں