اپنی سم کا نمبر معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانیئے

اپنی سم کا نمبر معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانیئے


لاہور : پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور آج کل تقریباً ہر شخص ہی ایک سے زائد سمز استعمال کرتا ہے۔

بعض اوقات ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ کوئی شخص اپنی ہی سم کا نمبر بھول جائے اور پھر اسے معلوم کرنے کیلئے بہت تگ و دو بھی کرنا پڑتی ہے لیکن اب پریشانی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ ذیل میں دئیے گئے انتہائی آسان طریقے پر عمل کر کے کسی بھی نیٹ ورک کی سم کا نمبر معلوم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس موبی لنک جاز کی سم موجود ہے تو اس کا نمبر معلوم کرنے کیلئے *99# ملائیں۔ٹیلی نار کی سم کا نمبر معلوم کرنے کیلئے کچھ لکھے بغیر ہی 7421 پر ایس ایم ایس بھیج دیں، جوابی ایس ایم میں سم کا نمبر بھیج دیا جائے گا۔ 

یوفون کی سم کا نمبر معلوم کرنے کیلئے *780*3# ملائیں۔ اگر آپ کے پاس وارد ٹیلی کام کی سم ہے تو اس کا نمبر معلوم کرنے کیلئے MYNO لکھ کر 321 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔ 

زونگ کی سم کا نمبر معلوم کرنے کیلئے *100# ملا کر سینڈ کا بٹن دبائیں اور پھر 1 ملا کر کسی دوسرے نمبر پر بھیج دیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.