چین روس تعلقات تاریخ میں اپنے عروج پر ہیں

چین روس تعلقات تاریخ میں اپنے عروج پر ہیں

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین روس تعلقات اس وقت تاریخ میں اپنے عروج پر ہیں کیونکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے انتہائی قابل اعتماد اور دفاعی شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک نے سیاسی اور دفاعی اعتماد کے تعلقات اعلیٰ سطح پر قائم کر لئے ہیں ، اس بات سے قطع نظر کہ چین اور روس نے ابھی تک سرحد سے متعلق اپنے بہت سے مسائل حل نہیں ہوئے تا ہم انہیں تاریخ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان 4300کلومیٹر طویل سرحد دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کی ضمانت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پھنگ نے روسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ روسی دورے سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس نے اعلیٰ سطح پر تبادلے اور مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے ایک صحت مند میکنزم قائم کر لیا ہے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور میں نے ایک اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر لی ہے اور ہماری درمیان قریبی ذاتی دوستی قائم ہے ۔

میں جلد ہی روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ میرے دورے سے روس چین تعلقات میں نئی توانائی آ جائے گی اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقا ت میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سے روسی صدر اور میرے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بارے میں یوریشین اکنامک یونین تک اہم اتفاق رائے ہوا ہے۔

چین اور روس کے درمیان توانائی ، تجارت ، سرمایہ کاری ، اعلیٰ ٹیکنالوجی ، مالیات ، بنیادی ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے ، دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں اور وہ دو طرفہ تعاون کیلئے مزید شعبے بھی تلاش کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین صدر پیوٹن کے ساتھ مل کر صحت مندانہ ترقیاتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.