چین میں طوفانی بارشیں، 16افراد ہلاک، 10لاپتہ

چین میں طوفانی بارشیں، 16افراد ہلاک، 10لاپتہ

بیجنگ:چین میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،مختلف حادثات میں16 افراد ہلاک اور 10لاپتہ ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے جنوبی علاقے گوانزی زونگ میں شدید بارشوں کے باعث 90ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے 4ارب پاکستانی روپوں سے زیادہ کا معاشی نقصان ہو ا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.