مریم نواز کی جے آئی ٹی میں تفتیش، خاتون پولیس آفیسر بھی ساتھ ہونگی

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں تفتیش، خاتون پولیس آفیسر بھی ساتھ ہونگی

اسلام آباد:مریم نواز   کل جے آئی ٹی میں تفتیش کیلئے پیش ہوں گی ۔جے آئی ٹی میں تفتیش کیلئے مریم نواز کے ساتھ رمنا پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ارسلہ سلیم بھی ساتھ ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ارسلہ سلیم آج کل سیکٹر جی الیون(11) کے رمنا پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)کی حیثیت سے تعینات ہیں،جہاں 300 مرد اور خواتین ان کے انڈر کمانڈ کام کر رہے ہیں۔

ارسلہ سلیم آج پانچ جولائی کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی جائیں گی،جہاں مریم نوازپہلی بار پاناما عمل درآمد کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی کے اندر خاتون ایس ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم لے کر جائیں گی۔خاتون افسر کی تعیناتی کیلئے جے آئی ٹی نے خود آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا۔ارسلہ سلیم بحیثیت ایس پی اسپیشل برانچ مریم نواز کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی جائیں گی۔

مریم نواز پیشی کے لیے لندن سے پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعظم کی بیٹی سے کفالت، جائیداد اور والد سے کروڑوں کے تحائف کے لین دین پر سوالات ہوں گے۔قانونی ماہرین کے مطابق کسی بھی خاتون کو تھانے، عدالت یا کسی تفتیشی عمل میں اکیلے طلب نہیں کیا جاسکتا۔ طلبی کے موقع پر اس کے گارڈین، والدین یا لیڈی پولیس کی موجودگی لازمی ہے۔

واضح رہے کہ پیش ہونے والی ارسلہ سلیم کچھ عرصہ قبل طیبہ تشدد کیس میں یہ پولیس افسر آپ کو کم سن ملازمہ طیبہ کے ہمراہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طیبہ کے ہمراہ نظر آتی تھیں،تاہم ایک بار پھر ان ہی خاتون پولیس افسر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔