شہد کا استعمال دل کے دورے سے بچاؤ میں مددگار

شہد کا استعمال دل کے دورے سے بچاؤ میں مددگار

نیو یارک: امریکی ماہرین نے شہد کا استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھنے میں معاون قرار دے دیا۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ٹرائی ہیلوس، دل کی شریانوں میں جمنے والے موادکی افزائش روک کر دل کے دورے سے بچاتی ہے۔ سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے ٴپلاکٴ کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاؤ کو روک کر امراض قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ٴٹریہیلوزٴ سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرائی ہیلوز ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سائنسدانوں نے شریانوں میں چکنائی کے شکار چوہوں کو ٹرائی ہیلوز کے ٹیکے لگائے اور بعض کو منہ کے ذریعے بھی یہ مٹھاس دی گئی۔ جن چوہوں کو ٹرائی ہیلوز دی گئی ان کی شریانوں میں چکنائی والی تہہ کی موٹائی 0.35 ملی میٹر سے کم ہوکر 0.25 ملی میٹر رہ گئی۔

تقریباً 30 فیصد پلاک گھل کر ختم ہوگیا البتہ جن چوہوں کو کھانے کے ذریعے ٹرائی ہیلوز مٹھاس دی گئی ان میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور انجکشن ہی سے افاقہ دیکھنے میں آیا۔

مصنف کے بارے میں