23لاکھ روپے کا دنیا کا سب سے مہنگا تربوز

23لاکھ روپے کا دنیا کا سب سے مہنگا تربوز

ٹوکیو : یوبیری کنگ نامی تربوز اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا پھل ہے جس کے ایک پیس کی قیمت تقریبا 23لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔اس تربوز کے مہنگے ہونے کی وجہ اس کی تیاری میں کی جانیوالی احتیاط اور اس کے بیج کی کم دستیابی ہے۔ اس کی تیاری کے دوران ان کو سورج کی براہ راست دھوپ سے بچانے کیلئے اس پر ہیٹ رکھا جاتا ہے ٗ یعنی یہ واحد پھل ہے جو انسانوں کی طرح ہیٹ بھی پہنتا ہے ۔ اس کے ایک اور نشانی اس کی ٹی شیپ بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 یوبیری کنگ تربوز میں سے ایک تربوز مارکیٹ میں بھیجنے کیلئے منتخب کیا جاتا ہے اور اس کو اوپن مارکیٹ میں نہیں بلکہ نیلامی کے ذریعے بیچا جاتاہے اور اس نیلامی میں دنیا کے امیر ترین لوگ حصہ لیتے ہیں۔ 100میں سے ایک تربوز جو کہ نیلام کیا جاتا ہے اس کے ذائقے کا تو جواب ہی نہیں لیکن جو 99باقی بلیک مارکیٹ میں بیچے جاتے ہیں وہ بھی کچھ کم سستے نہیں ہوتے اور بلیک مارکیٹ میں بھی ان کی قیمت 2لاکھ 80ہزار سے لیکر 10لاکھ تک ہوتی ہے۔

جاپان کے شہر یوبیری کی نسبت سے اس پھل کا نام بیری کنگ رکھا ہے اور اس کو وہاں کے گرین فارم ہاؤسز میں انتہائی احتیاط سے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کی مٹی میں ہی کوئی خاص بات ہے جس میں اتنا لذیذ پھل نشوونما پاتا ہے۔