سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، نوازشریف

سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، نوازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف سے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بکری کی سربراہی میں چینی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے اور سی پیک کے منصوبوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنارہا ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی فاسٹ ٹریک تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے۔اس سے قبل اسلام آباد میں ہی چین کینیشنل انرجی ایڈمینسٹریشن کیوفد نے وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اورزارت پانی وبجلی کیحکام سیملاقات کی تھی ۔ چینی وفد کی سربراہی نیشنل انرجی ایڈمینسٹریشن کیایڈمینسٹریٹر نوربیکری کررہے تھے۔وفاقی وزیر خوآجہ آصف نیچین کی طرف سیدریائیسندھ پرپن بجلی منصوبوں کی فیزبیلیٹی اسٹڈی کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر پن بجلی گھرمنصوبوں کی تعمیرسے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی ضروریات کوبھی پورا کیا جائیگا.

انھوں نے کہا کہ منصوبوں پرعملدرآمد کیلئیوزارت پانی وبجلی اور چین کینیشنل انرجی ایڈمینسٹریشن میں رابطہ بڑھایا جائے۔چینی وزیرنوربیکری کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کی طرف سیدرست موقع پرشروع کیا گیا جس کے فوائد حاصل ہو رہے ہیں ۔ ملاقات میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانی وبجلی کا مراعات کے باعث توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری آئی ہے انھوں نے کہا کہ دیامیربھاشا ڈیم پرکامیاب ملاقات ہوئی امید ہے کہ منصوبیپرجلد پیش رفت ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں