دبئی میں ڈاکٹرز نے خاتون کے پیٹ سے 17.5کلو کا ٹیومر نکال لیا

دبئی میں ڈاکٹرز نے خاتون کے پیٹ سے 17.5کلو کا ٹیومر نکال لیا

دبئی:دبئی کے لطیفہ ہسپتال کے سرجنزنےخاتون کے پیٹ سے 17.5کلو کا ٹیومر نکال لیا۔
تفصیلات کےمطابق لطیفہ ہسپتال کے گائنی کولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈڈاکٹر امل القیدرہ نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی کیس نہیں ہے بلکہ دنیا میں ایسے کیسز آتے رہتے ہیں ۔
انھوں نے مقا می عربی اخبار سے بات کرتی ہوئے مزید بتایاکہ اس ٹیومر کی وجہ سے خاتون کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ یہ ٹیومر خاتون کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا جسکی وجہ سے اسے سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونا شروع ہو گئی تھی۔ڈ اکٹر امل کے مطابق خاتون کی عمر 40سال سے اوپر ہے اور یہ سرجری تین گھنٹے تک جاری رہی۔