کترینہ کیف کو فیشن آئیکون کہنے پر سونم کپور اداکار رنبیر کپور سے سخت ناراض ہو گئیں

کترینہ کیف کو فیشن آئیکون کہنے پر سونم کپور اداکار رنبیر کپور سے سخت ناراض ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ   اداکارہ سونم کپور اپنے ساتھی  رنبیر سے سخت ناراض ہوگئیں ہیں کیونکہ انہوں نے فیشن آئیکون کا خطاب کترینہ کیف کو دے دیا۔  اداکارہ سونم کپور ہیں جو نت نئے طریقوں سے فیشن کرتی ہیںاور خود کو فیشن آئیکون قرار دیتی ہیں لیکن انہیں اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب جگا جاسوس کی پروموشن کی دوران رنبیر کپور نے کترینہ کیف کو فیشن آئیکون کہہ ڈالا ۔ 
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار رنبیر سے جب کترینہ کے فیشن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب بھارت میں فیشن کی بات کی جائے تو وہ فیشن دوسرے لوگ اپناتے ہیں لیکن کترینہ وہی فیشن 3 مہینے پہلے ہی کرچکی ہوتی ہیں، اس لیے شاید کترینہ کے بجائے سونم کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا ہے جب کہ کترینہ اس حوالے سے بہت زیادہ شرمیلی بھی ہیں۔ انٹریو کے دوران کترینہ کیف بھی وہیں موجود تھیں جنہوں نے سونم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سونم کے فیشن کا سینس بہترین ہے، میں تو وہ پہنتی ہوں جو مجھے پسند ہے۔

 رنبیر کپورکے کترینہ کیف کو بہترین فیشن آئیکون کہنے پراداکارہ سونم خاصی ناراض ہوگئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رنبیر نے ایسے کہہ کے ان کا اورکترینہ کا موازنہ کیا ہے جب کہ کترینہ اور وہ اپنی  جگہ بالکل منفرد ہیں اور انہیں فیشن کے بارے میں کترینہ سے زیادہ علم ہے۔ سونم کپور نے کہا کہ رنبیر کے اس طرح کے ریمارکس درا صل ان کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کا ایک طریقہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں