چین میں باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی بیٹی کی قبر کھود لی

چین میں باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی بیٹی کی قبر کھود لی

بیجنگ :غربت صرف پاکستان میں نہیں ہوتی بلکہ چین کے ایک کسان نے اپنی بیٹی کے علاج کیلئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے اس کیلئے اپنے ہاتھوں سے قبر کھود  لی ۔

اپنی اولادکو دفن کرنا والدین کے ایک بہت برا خواب ہوتاہے لیکن چائنہ میں سکھاؤن صوبے کے کسان ژنگ لی یونگ نے خود اپنی بیٹی کیلئے یہ راستہ چنا ہے ۔ژنگ لی یونگ نے اپنی دو سالہ بیٹی کیلئے ہر کوشش کر کے دیکھ لی جو پیدائشی طور پر ایک نہایت موذی بیماری کے ساتھ دنیا میںآئی تھی ۔ اپنی بیٹی کے علاج پر اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد جب ژنگ کے پاس کچھ نہ بچا تو اس نے اپنی بیٹی کے علاج کیلئے بہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن کہیں سے کسی مدد کی امید نہ آنے پر اس نے اپنی بیٹی کیلئے ایک قبر کھودی اور اس کے ساتھ قبر میں کھیل کود کرنے لگا۔

زنگ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی طریقہ نہیں بچا کہ وہ اپنی بیٹی کی زندگی بچا سکے اور وہ اپنی بیٹی کو اس لئے قبر میں لایاہے کہ وہ اسے قبر سے مانوس کرسکے۔