جنوبی ایشاءمیں پاکستان انرجی بحران میں پہلے نمبر پر

جنوبی ایشاءمیں پاکستان انرجی بحران میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد: ورلڈ بینک کیمطابق پاکستان جنوبی ایشاءمیں بجلی کے بدترین بحران میں پہلے نمبر پرپہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشاءمیں بجلی کے بدترین بحران میں پہلے نمبرآچکا ہے جس میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ ملک میں روزانہ اوسطاََ13سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سخت گرمی کے موسم میں کئی علا قوں میں 8سے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔اس کے علاوہ ملک کے دیہی علاقوں میں 18سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
رپورٹ کیمطابق بدترین لوڈشیڈنگ ملکی پیداوار پربرے طرح سے اثر انداز ہو رہی ہے جو مہنگائی کے بڑھنے میں اہم کردار ادا کیے ہوئے ہے۔پاکستان میں 75%سے زائد کمپنیوں کے مالکان بجلی کے بحران کوپیداوار میں کمی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔