نریندر مودی کے ٹی سٹال پر سیاحوں کامیلہ

نریندر مودی کے ٹی سٹال پر سیاحوں کامیلہ

دہلی : وہ ٹی سٹال جہاں نریندر مودی بچپن میں چائے بیچا کرتے تھے ، آجکل سیا حوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کا ودناگر ریلوے اسٹیشن، جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی بچپن میں چائے بیچا کرتے تھے، اب وہی ٹی سٹال غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔بھارت کے وزیر برائے ثقافت مہیش شرما کیمطابق اس ٹی سٹا ل کو جدید بنایا جائےگا لیکن اس کی اصل اورابدی شکل کو برقرار رکھا جائے گا
بھارتی اخبار کیمطابق بھارتی حکومت گجرات کے ضلع مہسانہ میں مودی کی جائے پیدائش کو عالمی سیاحتی نقشے پر ابھارنے کے منصوبے بھی بنا رہی ہے۔
یاد رہے کہ2014کی الیکشن مہم کے دوران مودی نے بات کا کئی بار ذکر بھی کیاکہ وہ اپنے والد کیساتھ گجرات کے ایک ٹی سٹال پر چائے بیچا کرتے تھے۔