پاکستان کیخلا ف بھارت کی ہر ممکنہ مدد کریں گے :اسرائیل

پاکستان کیخلا ف بھارت کی ہر ممکنہ مدد کریں گے :اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے بھارت کو پاکستان کیخلاف غیر مشروط اور ہر ممکنہ مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے دہشتگردی کا سامنا ہے جس میں وہ اسکی پوری طرح مدد کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نریندرمودی اپنے دوست نیتن یاہو سے ملنے اسرائیل کے دورے پر ہیں اور مودی کے اس دورے کوبہت اہم قرار دیا جا ریا ہے۔اس موقع پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مارک صوفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل اور بھارت دونوں دہشتگردی کیاکیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اسرائیل بھارت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
انھوں مزید کہاکہ بھارت کو پاکستان سے دہشتگردی کا خطرہ لاحق ہے جس سے نمٹنے میں اسرائیل بھارت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔وہ ماضی میں بھی حماس اور لشکر طیبہ دونوں کو ایک ہی سمجھتے تھے اور اب بھی ایک ہی سمجھتے ہیں۔
صوفر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف دونوں ہم خیال ممالک ہیں اور انکو مل کر لڑنا ہوگا۔یادرہے کہ مودی کا اسرائیل کا یہ دورہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 2بلین ڈالر کے دفاعی معاہدہ کے بعد پیش آیا ہے اور مودی صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔مودی کےاسرائیل کے اس دورہ  کوبہت اہم قرار دیا جا ریا ہے۔