استقبالیہ تقریب : شعیب ملک اور میزبان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

استقبالیہ تقریب : شعیب ملک اور میزبان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد : "شعیب ملک فارم میں ہے ان سے بچ کر رہنا ہی بہتر ہے "۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شعیب ملک کے برجستہ جملوں نے  میزبان کو خاموش کروا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں تقریب کے دوران شعیب ملک کی جانب سے میزبان کے سوالات کے برجستہ اور چست فقروں پر وزیر اعظم سمیت تمام حاضرین مسکرا دیئےاور میزبان کو خاموش مجبوراََ خاموش ہونا پڑا ۔ تقریب میں جب شعیب  ملک کو گفتگو کیلیے اسٹیج پر بلایا گیا  تو میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا  کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے جاتے ہوئے دل کی کیا کیفیت تھی جس پر انہوں نے کہا کہ ”ہم گانے کی شوٹنگ کیلیے نہیں جا رہے تھے کہ دل کی کیفیت نوٹ کرتے۔“

اس کے بعد میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فتح کے بعد گھر سے ڈانٹ تو نہیں پڑی؟ تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ ”میں کوئی آپ کی طرح ہوں۔“ جس پر وزیراعظم اور دیگر شرکاء اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔شعیب ملک سے میزبان کا آخری سوال  ٹینس سیکھنے کے متعلق تھا جس کے جواب میں  شعیب ملک نے کہا کہ ” جی ہاں! سیکھ لی ہے اور سب سے پہلے آپ پر ہی آزماﺅں گا۔“

اس کے بعد میزبان نے خاموشی میں ہی عافیت جانی اور کہا کہ آج شعیب ملک فارم میں ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں