رحیم یار خان: پولیس کی کارکردگی ایک ماہ کے دوران 675 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے ۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کی مہم کے دوران ضلع بھر سے 675 مجرمان گرفتار کئے گئے جس میں اے کیٹگری میں سرکل پولیس آفیسر ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب جبکہ اور 178 اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ سرکل پولیس آفیسر خان پور اے ایس پی فاروق احمد بجارانی پہلے نمبر پر رہے اور آل کیٹگری میں سرکل صادق آباد 150 مجرمان کی گرفتاری کے ساتھ دوسرے اور سرکل پولیس آفیسر صدر ڈی ایس پی خالد مسعود بھٹی 136 مجرمان کی گرفتاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
تھانہ جات کی کیٹگری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور چوہدری محمد یونس 61 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ پہلے، ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر چوہدری اظہر اقبال 49 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ دوسرے اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور چوہدری عباس اختر 41 مجرمان کی گرفتاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔