امریکا بدھ کے روز پروازوں پر الیکٹرانک آلات لے جانے پر عائد پابندی اٹھا لے گا

امریکا بدھ کے روز پروازوں پر الیکٹرانک آلات لے جانے پر عائد پابندی اٹھا لے گا

استنبول: ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن احمت ارسلان نے کہا ہے کہ امریکا بدھ کے روز پروازوں پر الیکٹرانک آلات لے جانے پر عائد پابندی اٹھا لے گا۔

رواں برس مارچ میں امریکی حکومت نے سیکورٹی اقدامات کے تحت مسافروں کو جہاز میں الیکٹرانک آلات بشمول لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ ساتھ نہ رکھنے کا پابند بنایا تھا۔

امریکی حکام کی جانب سے ترکی سے پروازوں پر عائد اس پابندی پر چھوٹ اتا ترک ہوائی اڈے پر اضافی سکیورٹی چیکنگ اور دیگر حفاظتی نظام نصب کرنے کے تناظر میں دی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں