جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں:شہبازشریف

جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں:شہبازشریف

لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جے آئی ٹی کے کسی بھی شخص کوگواہ کے طو ربلانے کے استحقاق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ہماری تہذیب ہمیں خواتین کا احترام سکھاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشرف کے دور میں بھی شریف فیملی کی خواتین کے ساتھ ناروا برتاؤ کیا گیا لیکن وہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت تھی۔شہبازشریف نے کہاکہ اس حوالے سے طعنہ زنی کرنے اور بے نظیر کی مثالیں دینے والے لوگ وہی ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں ہمارے مرحوم والد کو ان کے دفتر سے زبردستی اٹھا کر حوالہ زندان کیا تھااو روہاں انہیں ادویات تک سے محروم رکھا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں