جڑواں شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار

جڑواں شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار

اسلام آباد،راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے.

منگل کے روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھاگئیں, اس دوران شدید آندھی بھی چلی جس سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بعض مقامات پر سائن بورد گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے. دوسری طرف محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ اور وادی پشاور شدید حبس کی لپیٹ میں رہے گا.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،پنجاب، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آئندہ دو روز میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں