پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے: رانا ثناء اللہ خاں

پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے: رانا ثناء اللہ خاں

لاہور: صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے جامع طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، جس سے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور عوام کی پولیس سے شکایات کا کماحقہ ازالہ کرنے میں یقینی مدد ملے گی۔وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں سب کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں اراکین سب کمیٹی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ ، وزیر انسداد دہشت گردی ایوب گادھی، آئی جی پنجاب جبکہ کمشنر بہاولپور، کمشنر ڈی جی خان، آر پی اوز بہاولپور اور ڈی جی خان بذریعہ ویڈیو لنک موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشن نے شرکاء اجلاس کو پولیس ایویلیوایشن رپورٹ بارے تفصیل سے بریف کیا۔ وزیر قانون نے رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری کی گنجائش کی نشاندہی کی۔