نیب کورٹ سے محمد نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، شاہد خاقان عباسی

نیب کورٹ سے محمد نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کورٹ سے محمد نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، کوئی ایسا کیس بتا دیں جس کی مہینے میں 3 پیشیاں ہوئی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا فیصلہ ماننے والے لوگ ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہر عدالت کا فیصلہ مانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات غیر متنازع ہوں لیکن اگر انتخابات متنازع ہوئے تو ذمہ دار کون ہو گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ محمد نواز شریف کو چاہتے ہیں، ہمارے پارٹی ٹکٹ واپس کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جیپ والے کے ساتھ اتحاد نہیں ہو گا، چوہدری نثار کو چاہیئے تھا کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے اور جماعت کو مضبوط کرتے، شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، عمران خان کے لیے یوٹرن کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
'