ناقص پرفارمنس پر محمد حفیظ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

ناقص پرفارمنس پر محمد حفیظ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: محمد حفیظ ٹیم میں واپس آنے کے بعد اپنی کارکردگی سے توقعات پوری نہ کر سکے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ ٹیم میں واپس آنے کے بعد اپنی کارکردگی سے توقعات پوری نہ کر سکے جبکہ کوچ مکی آرتھر نے محمد عامر کو انجریز سے بچانے کے لیے مخصوص اور اہم میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد حفیظ کی بیٹنگ میں ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم میں واپسی کے بعد انتظامیہ کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے ہیں اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچز میں ناکام رہنے کے بعد ٹور سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو بدھ کو زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا

امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر اور بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو74 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ زمبابوے کے خلاف ہونے والا سیریز کا تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں