حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین روز تک مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کا پہلا سلسلہ جولائی سے 15 اگست جبکہ دوسرا سلسلہ اگست سے ستمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کاکول میں58، مری 31 ، کوٹلی29، پٹن، بالاکوٹ میں 2، گجرات 3، سیالکوٹ 2 ، کشمیر اور ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔