زینب کے ورثاء اسکی لاش لے کر وطن واپس پہنچ گئے

زینب کے ورثاء اسکی لاش لے کر وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: نیو نیوز کی خبر پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کے والد سے بھرپور تعاون کیا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

فیصل آباد: نیو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بھارت میں انتقال کرجانے والی پاکستانی بچی زینب کے ورثا میت لیکر وطن واپس پہنچ گئے۔

فیصل آباد سے دل کے علاج کیلئے بھارتی شہر لدھیانہ جانے والی زینب کے ورثا کو بھارتی انتظامیہ نے رقم اور قانونی کارروائی کے نام پر پریشان کیا۔ نیو نیوز کی خبر پر حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کے والد سے بھرپور تعاون کیا۔

مزید پڑھیں: حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

زینب کے دل میں تین سوراخ تھے۔ لدھیانہ کےاسپتال میں زینب کی پہلی سرجری کے بعد اسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بچی کے والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں جس کے بعد انہوں نے بھارت میں بیٹی کے علاج کے لیے رابطہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں