وفاقی حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس کافی نشستیں ہوں گی، کپتان کا دعویٰ

وفاقی حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس کافی نشستیں ہوں گی، کپتان کا دعویٰ
کیپشن: اس وقت قوم مقروض ہو چکی ہے اور کبھی ایسی بے روزگاری نہیں تھی، عمران خان۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دعوت دینے پر تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کھیل کے میدان میں کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں جبکہ کارکن اور رہنما لوگوں کے پاس جائیں اور ریلیاں نکالیں۔ کرکٹ کی زبان میں کہا جاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ ہو جائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانا تھا لیکن ساری اصلیت سامنے آ گئی۔ اس وقت قوم مقروض ہو چکی ہے اور کبھی ایسی بے روزگاری نہیں تھی۔ کپتان نے مزید کہا سب سے بڑا امپائر اللہ تعالیٰ ہے اور اس کا فیصلہ آ گیا ہے۔ پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ کے عوام تبدیلی کے لیے تیار ہے کیونکہ 30  سال تک باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق

ان کے بچے باہر بڑے، بڑے گھروں میں رہتے ہیں ان سے پوچھیں پیسا کہاں سے آیا؟۔ انہوں نے کہا جب تک کراچی میں تبدیلی نہیں آئے گی تب تک پاکستان نہیں ترقی کر سکتا اور اللہ نے پاکستان کو زبردست موقع دیا ہے اندھیری رات سے نکلنے کے لیے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا وفاقی حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس کافی نشستیں ہوں گی۔

 

عمران خان نے کہا بنگلا دیش آج ہم سے آگے نکل چکا ہے لیکن ہم مقروض ہوتے جا رہے ہیں اور ادارے تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 60 کی دہائی میں ہم ترقی پر تھے۔ کبھی قوم پر اتنا قرضہ نہیں چڑھا جتنا پچھلی حکومت کے دور میں چڑھا اور پی آئی اے کبھی دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی آج اس کا حال دیکھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں