سعودی عرب:شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی

سعودی عرب:شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی
کیپشن:  افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا،عرب نیوز

مکہ مکرمہ :سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی ، یہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی   ۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں ۔