سہ ملکی سیریز : پاکستان نےزمبابوے  کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

12:52 PM, 4 Jul, 2018

ہرارے : سہ ملکی سیریز کے چوتھے میں پاکستان نےزمبابوے  کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے مابین جاری ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ گرین شرٹس اور زمبابوے کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائی تھیں اور شاہین اس میں 74 رنز سے فاتح رہے تھے۔ آج کے میچ میں ایک بار پھر دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اور گرین شرٹس پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔بھارتی کپتان ہرمن پریت کی ڈگری جعلی ، ڈی ایس پی کا عہدہ چھین لیا گیا

سیریز میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیموں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزیدخبریں