مکہ مکرمہ  کی شاہراہ پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 11زخمی

مکہ مکرمہ  کی شاہراہ پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 11زخمی
کیپشن:  زخمیوں کو  قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، 5کی حالت تشویشناکگلف نیوز


مکہ مکرمہ  :سعودی عرب میں متعدد گاڑیوں کے ٹکرانے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔  غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق مکہ مکرمہ میں مصروف شاہراہ پر متعدد 
گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں بعض کو شدید اور بعض کودرمیانے درجے کے زخم آئے۔ ہلال احمر نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر 
دیا  ۔ ہسپتال کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔