پرویز مشرف اور آصف زرداری کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

پرویز مشرف اور آصف زرداری کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب
کیپشن: تمام فریق اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، سپریم کورٹ۔۔۔ فوٹؤ: فائل

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آر او کیس کی سماعت کے دوران سابق صد پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے دوران اعلیٰ عدالت نے اپنے احکامات میں کہا کہ تمام فریق بیرون ملک جائیدادیں اور غیر ملکی اکاونٹس ظاہر کریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام فریق اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، اپنے اور بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں اوراکاو نٹ ظاہر کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سپریم کورٹ کا 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی طرف سے جواب کب آئے گا؟جس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ زرداری صاحب کی طرف سے جواب آگیا ہے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے پراپرٹی اور فارن اکاو نٹ ظاہر کرنے ہیں، لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم میں پیسہ وائٹ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نیب کورٹ سے محمد نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، شاہد خاقان عباسی 

ان کامزید کہنا ہے کہ آپ لوگوں کے باہر کوئی اثاثے ہیں یا نہیں، اس پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ پاکستان سے باہر آپ کی اور آپ کے بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا، اب کچھ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔فاروق نائیک نے جواب دیا کہ جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے، ہم نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔