ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد
کیپشن: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو آج کوالالمپور کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کیس میں 3 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو آج کوالالمپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران نجیب رزاق پر سرکاری فنڈ میں بدعنوانی اور خوردبرد کے 3 الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب:شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی

جج کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق پر دسمبر 2014 سے مارچ 2015 کے دوران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ اس دوران سرکاری فنڈ سے 10 ملین ڈالر کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

رپورٹس ہیں کہ الزامات ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر 20 ، 20 سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے اس کے علاوہ کوڑے مارنے کی سزا بھی مل سکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: میں نا ہوتا تو شمالی کوریا سے جنگ ہوجاتی، امریکی صدر ٹرمپ

اینٹی کرپشن کمیشن نے گزشتہ روز کوالالمپور میں واقع سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی ذاتی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر انہیں مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں