بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کا شکار ہو گئیں

01:59 PM, 4 Jul, 2018

ممبئی بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد امریکہ میں ان کا علاج شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ”ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نہیں پتہ کہ فہد مصطفی مجھے باجی کیوں پکارتے ہیں،ماہرہ

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ سونالی بیندر ے نے بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں معروف فلم ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں۔

مزیدخبریں