زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

 زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
کیپشن: پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ،،،،،،فوٹو: کرک بز

ہرارے : سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 163رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ہرارے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اننگز کی آغاز میں زمبابوین ٹیم کے زوا اور سولو من مائر نے پہلی وکٹ کے لیے زمبابوے کو 49رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد زوا24رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈہوگئے ،کپتان ہیملٹن مساکاڈزا اور سولو من مائر نے دوسری وکٹ کے لیے 33رنز جوڑے جس کے بعد مساکاڈزا 2رنز بنا کر شاداب خان کی گگلی نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہ ملکی سیریز : پاکستان نےزمبابوے  کو بیٹنگ کی دعوت دے دی 

سولومن مائر اور تیسائی موساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے 64رنز جوڑے جس کے بعد سولو من مائر94رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حسین طلعت کا شکار بنے،موسا کنڈزا بھی 33رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آو¿ ٹ ہوئے اور زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر 162رنز بنائے، پاکستان کے لیے محمد عامر،حسین طلعت،شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک وکٹ لی۔