بھارت، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا ء کی افواہوں پر لوگ مشتعل ،   29 ہلاک

بھارت، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا ء کی افواہوں پر لوگ مشتعل ،   29 ہلاک

اب تک 29 افراد مارے جا چکے ہیں ،فوٹؤ ہندوستان ٹآئمز

نئی دہلی :بھارت میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مسلسل افواہوں کے نتیجہ میں 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

بھارت کے نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں کے اضلاع دیہات میںسوشل میڈیا پرگردش کرنے والی مسلسل افواہوں کے نتیجہ میں اب تک 29 افراد مارے جا چکے ہیں جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ نے تمام ریاستوں کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ڈی جی پی)کو ہدایت جاری کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کو بتا یا   کہ ملک میں گذشتہ دنوں گائو رکشک اور اب بچوں کے اغوا کی افواہ پر لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں اور اس شبہ میں مختلف ریاستوں میں مسلسل قتل کی وارداتیں سامنے آرہی ہیں۔ واضح رہی کہ پونا والا سمیت دیگر کئی افراد نے سپریم کورٹ میںان معاملات سے متعلق درخواست دائر کی تھیں۔