سہ فریقی سیریز : پاکستان  نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سہ فریقی سیریز : پاکستان  نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ہرارے : پاکستان  نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہرارے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اننگز کی آغاز میں زمبابوین ٹیم کے زوا اور سولو من مائر نے پہلی وکٹ کے لیے زمبابوے کو 49رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد زوا24رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈہوگئے ،کپتان ہیملٹن مساکاڈزا اور سولو من مائر نے دوسری وکٹ کے لیے 33رنز جوڑے جس کے بعد مساکاڈزا 2رنز بنا کر شاداب خان کی گگلی نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کپتان ہرمن پریت کی ڈگری جعلی ، ڈی ایس پی کا عہدہ چھین لیا گیا
  
 سولومن مائر اور تیسائی موساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے 64رنز جوڑے جس کے بعد سولو من مائر94رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حسین طلعت کا شکار بنے،موسا کنڈزا بھی 33رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آؤ ٹ ہوئے اور زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر 162رنز بنائے، پاکستان کے لیے محمد عامر،حسین طلعت، شاداب  خان اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:ناقص پرفارمنس پر محمد حفیظ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ
   

جواب میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف 5 بالز قبل حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے ٹیم کی اچھا آغاز فراہم کیا ۔حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تو حسین طلعت میدان میں آ ئے  اور ٹیم کیلئے قیمتی 44 رنز جوڑے ۔فخر زمان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور  ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کپتان سرفراز احمد بھی جارحانہ کھیلتے ہوئے 38 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک بھی 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں