سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگا دی

سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ریاض: سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔

گورنر مکہ مکرمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصغر خان کیس: سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے  کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دیدیا 
    

دوسری جانب  متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم سنجو نے سلمان خان کی ریس 3 کی بھی چھٹی کرادی
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں