چین نے اپنے شہریوں کو امریکا میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

چین نے اپنے شہریوں کو امریکا میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بیجنگ:  امریکہ سے تجارتی تنازعہ کے دوران چین نے اپنے شہریوں کو امریکا میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے جاری کردہ انتباہ نامے میں کہا گیا کہ امریکا میں سیکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے، فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں عام ہیں، امریکی کسٹم ایجنٹ بلاوجہ تلاشی لیتے ہیں اور چینی شہریوں کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کیساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی بہت خطرہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف
  

چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی سفر کے دوران چینی شہریوں کو مہنگے میڈیکل بل بھی ادا کرنے پڑ سکتے ہیں، وہ امریکا میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے محتاط رہے اور رات کو اکیلے میں سفر سے گریز کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےدیامیر بھاشا،مہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دیدیا
 
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں